حکومت نے تعلیمی ادارے کئی ہفتے بند رکھنے کا عندیہ دے ڈالا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا اشارہ دے دیاہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم اور وفاق کا اہم اجلاس 24مارچ کو ہوگا جس میںیہ طے کیا جائے گا کہ تعلیمی اداروں کو کھولا جائے یا پھر بند رکھا جائے۔’

دوسری جانب سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت تعلیمی اداروں کو 23مارچ سے اگلے ایک ماہ تک بند رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔طلبا ، اساتذہ اور دیگر سٹاف کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پندرہ مارچ سے 28مارچ تک ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیاگیاتھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us