فضل الرحمان کی نیب کو دبے چھپے لفظوں میں دھمکیاں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو کہا جائے گا کہ وہ نو جماعتوں کے فیصلوں پر غور کرے۔ پی ڈی ایم متحد ہے، ہمیں مل کرسفرکرنا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے جاتی عمرا لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش صورت

حال پر مریم نواز سے تفصیلی بات چیت ہوئی، پی ڈی ایم متحد ہے، ہمیں مل کر سفرکرنا ہےسربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کا انتظارکریں گے، پیپلزپارٹی کوکہیں گےکہ وہ 9 جماعتوں کے فیصلے پرغورکرے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی نیب طلبی کی جووجوہات بتائی گئی ہیں اس نے نیب کو بے نقاب کردیا ہے،کیا نیب اداروں کی خدمت اور ترجمانی کے لیے بنا ہے؟ مریم نوازکی پیشی کے موقع پرپی ڈی ایم کے کارکن اوررہ نما موجود ہوں گے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us