سرفرازکی اہلیہ کی ریحام خان پر کڑی تنقید


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ” میں امید کرتی ہوں، پاکستان میں واٹس ایپ پر پابندی لگ جائے” یہ ٹویٹ کسی اور مقصد یا پس منظر میں تھی تاہم کرکٹر سرفرازاحمد کی اہلیہ کو یہ ٹویٹ ایک آنکھ نہ بھائی۔ انہوں نے ریحام خان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’واٹس ایپ پر پابندی سے ان لوگوں کو کتنی

مشکل ہوگی جن کے پیارے بیرون ملک ہیں اور ان کے پاس رابطے کے لیے ذریعہ واٹس ایپ ہے ،بات کرنے سے پہلے سوچا کریں‘ ۔یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کی سروس متاثر ہوئی جس کی وجہ سے صارفین کو رابطے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مذکورہ ایپس کی سروس پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں تقریباً آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک معطل رہی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us