حکومت کا علاج لانگ مارچ ہی ہے، رانا ثنا اللہ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنا اللہ کہتے ہیں کہ حکومت کا علاج لانگ مارچ ہی ہے۔لانگ مارچ ہر حال میں کرناچاہیے۔انھوںنے کہا کہ دھرنے کا سابقہ ریکارڈ توڑیں گے۔ زرداری کی میٹنگ کی خبر جس نےدی اس نے پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچایا ، جس نے نام پر مہر لگانے کا کہا کہ اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے ، میری

ذاتی رائے ہے یہ غلطی سے بڑی چیز ہے۔تفصیلات کے مطابق جاتی اُمراء میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ عید کے بعد ہمارا لانگ مارچ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا ، لانگ مارچ عید کے بعد تک ملتوی ہوا ہے ، اس کو ختم نہیں کیا گیا کیوں کہ ہماری تحریک حق اور سچ کے لیے ہے جو ضرور کامیاب ہوگی ، چاہے پی ڈی ایم تحریک کو 10 پارٹیاں چلائیں 9 چلائیں یا 3 یہ کامیاب ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us