رمیز راجہ نے مصباح الحق کو غریبوں کا دھونی قرارد ے دیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے مصباح الحق کو غریبوں کا دھونی قراردیتے ہوئے سوچ بدلنےکا مشورہ دے ڈالا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کےدوران رمیز راجہ کاکہنا تھا کہ دھونی آن فیلڈ بغیر چہرے کے تاثرات کے کھیلتے تھے۔کوئی جذبات ظاہر نہیں کرتے تھے۔ مصباح بطور کوچ بغیر تاثرات اور جذبات

کےکام کررہے ہیں ۔تو میں انھیں غریبوں کا دھونی کہوں گا۔وہ ہیڈ کوچ ہیں ،مزاج بدلیں ، جارحیت ہمارے کھلاڑیوں کے ڈی این اے میں ہے۔رمیزراجہ نے کہا کہ قومی ٹیم کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے مصباح الحق کو بھی نئے دور کی سوچ اپنانی ہوگی، بعض اوقات وہ حد سے زیادہ محتاط نظر آتے ہیں، پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے تو پھر انہیں خوف کس بات کا ہے؟، رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے ہر دورے کی ضرورت کے مطابق کوچ کی تقرری کا مشورہ بھی دیا، انھوں نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اگلے سائیکل میں پاک بھارت مقابلے شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے دورانیے کی پاک بھارت مقابلوں کے بغیر کوئی وقعت نہیں تھی، دیگرٹیموں نے بھی برابر میچز نہیں کھیلے اور پوائنٹس سسٹم بھی درست نہیں تھا، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے الگ سے 3 ماہ کی ونڈو رکھی جائے جس میں تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کیخلاف کھیلنے کا موقع ملے، چیمپئن شپ کے اگلے دورانیے میں دوسری کوئی کرکٹ نہیں ہونا چاہیے، اسی سے ٹیسٹ فارمیٹ کی مقبولیت بڑھے گی اور سپانسرز بھی کھنچے چلے آئیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us