نوازشریف کوکہا گیا استعفیٰ سے دوتو پاناما ختم ہوجائے گا ،مریم نواز


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کہتی ہیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کودھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر آپ کی بیٹی باز نہ آئی تو ہم اسے ختم کردیں گے۔نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے ، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے نوازشریف کوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں

ہے ، نیب یا حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ پاناما کے وقت نوازشریف کوکہا گیا استعفیٰ سے دوتو پاناما ختم ہوجائے گا لیکن مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دباؤ میں آکراستعفیٰ دینے سے انکار کردیا لیکن جب سابق وزیر اعظم نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیاتو انہیں جھوٹے کیس میں نکالا گیا ، 73 سال میں ایک شخص بتادیں جس نے نوازشریف جتنی تکلیفیں برداشت کی ہوں؟۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us