یہ توہوناہی تھا۔۔۔نواز شریف اورمریم کوسزاسنانے والے جج بارے بڑی خبرآگئی


اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف، انکی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن(ر) صفدر اور دیگر ملزمان کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنانے اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو اشتہاری قرار دینے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نےچارج

چھوڑدیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق محمد بشیر نے 9 سال تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں، احتساب عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو جج کے طور پر انہیں دو بار توسیع بھی ملی، پہلی توسیع آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کےدوران ملی جبکہ جج محمدبشیر کو پانامہ کیسز سماعت میں کے دوران دوسری بار تین سال کی توسیع ملی تھی،جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو نیب ریفرنسز سےبری کرنےکا فیصلہ دیا تھا، انکے سامنے اہم شخصیات اور سیاستدان بطور ملزم پیش ہوئے،اسوقت وہ اوگرا کرپشن اور اسحٰق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنسز کی بھی سماعت کر رہے تھے، انہوں نے شواہد کی روشنی میں رینٹل پاور کرپشن کیس میں راجہ پرویز اشرف کو بری کیا تھا، محمد بشیر کو مزید توسیع دینے یا نہ دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کریگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us