ڈیرن سیمی اورہاشم آملہ اس وقت پاکستان میں کہاں اورکیاکررہے ہیں؟


پشاور(ویب ڈیسک )پشاور زلمی کے کھلاڑی مالم جبہ پہنچ گئے، غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ جبکہ کامران اکمل، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔مالم جبہ میں جہاں ڈیرن سیمی نے بھنگڑا ڈال کر ٹھنڈے ماحول کو گرمادیا، وہیں پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے مالم جبہ کے مقامی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا۔میچ میں

پشاور زلمی نے مالم جبہ الیون کو شکست دے دی۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مالم جبہ اور سوات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا حسین ترین خطہ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us