حریم شاہ کواپنی ویڈیوز لیک ہونے کاڈرستانے لگا،کون ہے جوایساکرسکتاہے؟ٹک ٹاک سٹارنے ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ سے رابطہ کر لیا


لاہور (ویب ڈیسک ) معرو ف سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ اب اپنی ویڈیو لیک ہونے کے ڈر سے سائبر کرائم سے رابطے کرنے لگی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر معروف سیاستدانوں کے ساتھ بنائی جانے والی ویڈیوز لیک کی تھیں جس سے انہیں کافی متنازع شہرت بھی حاصل ہوئی لیکن اب وہ اپنے جال میں

خود ہی پھنستی جارہی ہیں ، ٹک ٹاکر نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے کہ تاکہ وہ اپنی دوست کو ویڈیوز لیک کرنے سے روک سکیں ، ان ویڈیوز کے حریم شاہ کیلئے سنگین نتائج بھی ہو سکتے ہیں ۔حریم شاہ کی کچھ عرصہ قبل مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ان کا کہناتھا کہ تھپڑ مارنے والی عائشہ ہیں اور وہ ان کی کزن نہیں بلکہ صرف دوست ہیں ۔حریم شاہ کا کہناتھا کہ ان کی دوست عائشہ اپنے بوائے فرینڈ بہادر شاہ عبداللہ کے ہمراہ نشے کی حالت میں ان کے گھر داخل ہوئیں اور مجھے ہراساں کیا ، عائشہ نے میرے گھر سے کچھ ذاتی اور اہم دستاویزات بھی چوری کر لیے ہیں جن میں پاسپورٹ بھی شامل ہیں ۔حریم شاہ کا کہناتھا کہ عائشہ کے پاس کچھ ویڈیوز ہیں جن کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کر رہی ہے ، معاملے کی ایف آئی آر کٹوانے کیلئے ٹک ٹاکر اسلام آباد روانہ ہو گئیں ہیں اور ان کا کہناتھا کہ وہ مقدمہ درج کروانے کے بعد عائشہ کے خلاف پریس کانفرنس کریں گے اور ثبوت بھی لائیں گی ۔ان کا کہناتھا کہ عائشہ کے خلاف پہلے بھی مقدمات ہیں اور وہ جیل بھی کاٹ چکی ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us