ہو جائیں ہوشیار، پنجاب میں چالان کے جرمانے میں بڑا اضافہ کر دیا گیا


لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے چالان بڑھادیئے گئے،صوبائی کابینہ نے پنجاب ٹریفک پولیس کے مجوزہ ٹریفک چالان میں اضافے کی منظوری دے دی، پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔پولیس فورس کی

جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ناقص ڈرائیونگ کے باعث حادثات میں اضافہ ہورہاہے، جس کی روک تھام کیلئے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے یا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اوور اسپیڈ بائیکس والے دوسو کے بجائے پانچ سو روپے ادا کرینگے، کار والوں کو ساڑھے سات سو جرمانہ ادا کرنا ہوگا،جبکہ تجارتی گاڑیاں یا پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں پر ایک ہزار کا چالان ہوگا، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر موٹرسائیکل سواروں کو پانچ سو ادا کرنا ہونگے،ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو اب دو سو کے بجائے چھ سو کا چالان ادا کرنا ہوگا۔رانگ وے پر چلانے والوں کو چار سو،انڈیکیٹر دیئے بغیر لین تبدیل کرنے پر بھی چارسو کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا، سیٹ بیلٹس کے بغیر گاڑی چلائی تو پانچ سو کے بجائے اب ساڑھے سات سو دینے ہونگے،نئے چالان کے نرخ پہلے ہی نافذ العمل ہوچکے ہیں ، اب مصروف سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیورز کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us