بالی ووڈ اداکارہ کیاراایڈوانی کابوائے فرینڈکون ہے؟ آخرکاربڑے راز سے پردہ اٹھ ہی گیا


ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترااور کیارا اڈوانی اپنے رلیشن شپ کو لیکر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کو قبول نہیں کیا ہے لیکن کیارا نے اپنے رلیشن شپ کو لیکر انکشاف کر دیا ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے جس طرح کیارا اور سدھارتھ مل رہے ہیں اس سے لوگ یہ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ کہیں اب دونوں اپنے رلیشن

Advertisement

کو ایک اسٹیپ اور آگے بڑھانے کا پلان تو نہیں کر رہے ہیں۔ وہیں اب سامنے آرہا ہے کہ کیارا نے اپنے رلیشن شپ کو لیکر انکشاف کر دیا ہے۔ دراصل کیارا نے بغیر سدھارتھ ملہوترا کا نام لئے بتا دیا ہے کہ وہ اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔حال ہی میں کیارا فلم فیئر کی میگزی پر آئی تھیں اور انٹرویو کے دوران انہوں نے ڈیٹنگ کو لیکر انکشاف کیا۔ان سے پوچھا گیا تھا کہ آخری بات انہوں نے کسے ڈیٹ کیا۔ اس پر کیارا نے جواب دیا آخری بار جب میں ڈیٹ پر گئی تھی تو اس کے ساتھ میں کچھ وقت کیلئے اس سال گئی تھی اور اس سال کے لئے صرف دو مہینے تو اب آپ اپنا حساب لگا لیں۔کیارا سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں معلوم چلے کہ ان کا بوائے فرینڈ انہیں دھوکہ دے رہا ہے تو وہ کیا کریں گی۔ اس پر کیارا کہتی ہیں وہ انہیں بلاک کر دیں گی اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گی، کبھی معاف بھی نہیں کریں گی اور نہیں واپس آئیں گی۔کیارا اڈوانی نے اس فلم فیئر filmfare کور میگزین کے فوٹو شوٹ کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us