سینیٹ میں اپنا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کےلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں سرگرام


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلزپارٹی او ر مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں اپنا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کےلئے پرتول رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے کیونکہ سینیٹ میں پی پی کے 21ووٹ ہیں۔ے این پی اور بی این پی مینگل نے بھی پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔

اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو ارکان ہیں جس کے نتیجے میں تینوں جماعتوں کے مجموعی ووٹ کی تعداد 25 ہو جائے گی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمن کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی 25 سینیٹر کے دستخطوں سے درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائے گی۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے۔سینیٹ میں ن لیگ کی 18 اور جے یو آئی کی 5 نشستیں ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us