پی ایس ایل کے باقی میچز 23مئی سے شروع ہونے کا امکان


 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل چھ کے ملتوی ہو جانے والا میچز کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کے دورہ کے پیش نظر پی ایس ایل میچز کےلئے نئی ونڈو تلاش کرنا شروع کردی تھی جس کے بعد اب خبریں ہیں کہ باقی میچز 23مئی سے 20جو ن کے درمیان ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز فرنچائزز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے مابین ہونے والی ملاقات کے دوران جون میں میچوں کی

شیڈول طے کرنے پر معاہدہ طے پایا تھا۔ کھلاڑیوں کو مئی کے آخر تک قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا۔
کھلاڑیوں اور معاون عملے میں متعدد کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کو 4 مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا حالانکہ ایونٹ کے 20 میچز باقی تھے۔ پی سی بی نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ کراچی باقی میچوں کی میزبانی کرے گا۔ حتمی شیڈول ،سیکیور ببل کے انتظامات اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کو مد نظر رکھنے کے بعد جاری کیا جائے گا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us