ہم اب تک ن لیگ کے ایجنڈا میں استعمال ہوتے رہے، اعتزاز احسن


اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ہم اب تک ن لیگ کے ایجنڈا میں استعمال ہوتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جب بے نظیر بھٹو کے ساتھ لانگ مارچ کیا تو استفعیٰ نہیں دیا تھا۔2009ء میں ہونے والے لانگ مارچ میں جب وزیراعظم نے ججوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا تو سارے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔سندھ میں پی پی کی حکومت کو پی ڈی ایم کی

حکومت سمجھا جائے۔کل الیکشن لڑا اور آج استعفے دے دیں یہ کوئی اچھی رائے نہیں۔پہلی بار آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے ایجنڈے کی بات کی اب تو نواز شریف اور مریم نواز ہی ایجنڈا طے کر رہی تھیں۔نوازشریف نے ایجنڈا سیٹ کیا اور ہم ساتھ چل پڑے، ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ کو سب کو اعتماد میں لے کر چلنا ہو گا۔ہم ن لیگ کے ایجنڈے میں استعمال ہوتے رہے۔ن لیگ والے ایک طرف سے سابق گورنر محمد زبیر کے ذریعے سفارتکاری کرتے ہیں تو دوسری طرف سخت لائن بھی اختیار کرتے ہیں۔مجھے یقین نہیں آتا کہ میاں جاوید لطیف نے جو بات کی وہ خود سے کی ہو گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us