ندا یاسر نے مجھے تھپڑ مارے اور پھر۔۔۔ عدنان شاہ ٹیپو کیساتھ کیاہواتھا؟اداکارنے حقیقت سے پردہ اٹھادیا


کراچی (ویب ڈیسک )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار عدنان شاہ ٹیپو ایک بہترین فنکار ہیں جنہوں نے گذشتہ چند سالوں میں بڑے ہدایتکاروں کی توجہ حاصل کی۔ وہ منفی کردار ادا کرنے کے لئے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل “سب سیٹ ہے” سے اظفر علی کے کردار سے کیا تھا۔ٹیپو پاکستامی ڈراموں سمیت بالی ووڈ انڈسٹری میں

بھی اپنے منفی کرداروں کے لئے جانے جاتے ہیں۔حال ہی میں اداکار ٹیپو نے ایک مشہور پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے مضحکہ خیز واقعہ بیان کیا۔عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ ایک ریہرسل کے دوران ندا یاسر نےا نہیں 21 مرتبہ تھپڑ مارے اور ان کے چہرے پر ندا یاسر کے بھاری بھرکم ہاتھ بہت زور سے لگے تھے۔ انہوں نے میزبان سے مخاطب ہوکر کہا کہ تصور کریں کہ ندا یاسر اپنے بھاری ہاتھوں سے آپ کو تھپڑ مار رہی ہوں وہ بھی ایک ڈرامہ کی مشق کرنے کے لیے تو کیا ہوگا جس پر پروگرام ہوسٹ نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us