حسن علی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کےدورہ جنوبی افریقہ سے پہلے ہی شائقین کرکٹ کےلئے بری خبر آگئی ہے۔قومی فاسٹ بائولرحسن علی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ ذرائع کےمطابق پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی کرونا ٹیسٹنگ کے نتائج آگئے جس کے نتیجے میں قومی فاسٹ بائولر حسن علی کا کروناٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ حسن علی نے حال ہی میںٹیم میں کم

بیک کیا تھاکہ اورجنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ اورٹی ٹوئنٹی سیریزمیں پاکستان کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔اسی طرح حسن علی نے ملتوی ہوجانے والی پی ایس ایل چھ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ حسن علی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنا قومی ٹیم کےلئے بہت بڑا جھٹکا ہے۔ اب ان کا دوبارہ جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا، اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us