اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی، امریکی کرنسی 156روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔فصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے روپیہ مزید تگڑا ہو گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 98 پیسے ستا ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر 155 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔
جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اوپن ماکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کمی آئی، جس سے ڈالر کی قیمت 156.40 روپے ہو گئی۔ ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑی کمی پر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اگست سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 12 روپے 69پیسے سستا ہوچکا ہے۔
اور سات ماہ میں انٹربینک میں ڈالر168.43 روپے 43 پیسے کی بلند سطح سے اب تک سستاہوکر155 روپے 74 پیسے کا ہوگیا ہے