اسلامی جمعیت طلبا کا تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمعیت طلبا نے تعلیمی ادارو ں کی بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ جماعت اسلامی کی طلبا تنظیم اسلامی جمعیت طلبا کے سینکڑوں کارکنان نے آج اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ جس میں شہراقتدار سے طلبا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیتِ طلبہ اسلام آباد برادر

Advertisement

دانیال عبداللّٰہ نے احتجاجی مظاہرے سے خصوصی خطاب کیا اور حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ مکمل SOPs کے تحت تعلیمی اداروں کو فی الفور کھولا جائے۔اپنے خطاب میں دانیال عبد اللہ کا کہناتھاکہ تعلیمی ادارے وہ واحد نرسریاں ہیں جہاں کرونا جیسی وبا سے نبرد آزما ہونے کےلئے شعور باقی شعبہ ہائے زندگی سے زیادہ ہے۔لیکن اس کے باوجود حکومت

تعلیم دشمنی جیسے اقدام پر تل آئی ہے۔انھوںنے کہاکہ طلبا سے بھاری فیسیں وصول کرنے کے بعد اب تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کا فیصلہ قابل تشویش ہے۔اسلامی جمعیت طلبانے اس تحریک کا آغاز آج کے آغاز سے کردیا ہے۔ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو تحریک ملک گیر سطح تک پھیل جائے گی۔انھوںنے خبردار کیا کہ مشہور زمانہ ڈکٹیٹرز اورجابر حکمرانوں کے تخت اچھالنے والے طلبہ کو بے بس سمجھناحکومت کی بھول ہوگی۔اس موقع پر احتجاجی طلبا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں تعلیم نہیں کرونا مکائو کے نعرے درج تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us