مسافر بس کھائی میں گرنے سے 27 افراد جاں بحق ،افراتفری مچ گئی، ایمبولینسیں روانہ ،لرزہ خیز حادثہ کہاں پیش آیا ؟جانیں


اسلام آباد(نیو زڈیسک)انڈونیشیاءکے جزیرے جاوامیں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے۔مرنےوالوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق بدھ کو رات گئے جزیرے جاوا کے ضلع سوم ڈانگ میں زائرین سے بھری بس 65 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 66 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 39 مسافر محفوظ

رہے۔ مرنےوالوں میں اسکول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔امدادی ٹیموں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جس سڑک پر حادثہ پیش آیا وہاں کافی اندھیرا تھا اور سڑک بھی خراب تھی۔ زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کےلیےکرین کی مدد لی گئی۔بس میں سوار افرادمذہبی مقام سوبانگ سے واپس آرہے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us