کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بری خبرآگئی۔۔۔ سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے ، فضا سوگوار، موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انگلش ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جوئے بن یامین 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوئے بن یامین نے انگلینڈ کی جانب سے واحد ٹیسٹ میچ 1994 میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔جوئے بن یامین نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ جوئے بن یامین نے

انگلش ٹیم کی جانب سے دو ایک روزہ میچز بھی کھیلے تھے اور وہ واروک شائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیل چکے تھے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی جوئے بن یامین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹ کے اہلخانہ اور دوستوں کے اظہار تعزیت کیا ہے۔جوئے بن یامین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 378 جب کہ لسٹ اے کرکٹ میں 173 وکٹیں حاصل کیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us