یوسف گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست قابل سماعت قرار دینا ہماری کامیابی ہے،پی ٹی آئی


اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نےکہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے ہماری درخواست قابل سماعت قرار دیدی ہے جو پہلی کامیابی ہے ،الیکشن کمیشن نے 22مارچ کوفریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب ،ملیکہ بخاری اورشوذب کنول نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

فرخ حبیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے دی گئی درخواست کوقابل سماعت قرار دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی ، علی حیدرگیلانی کو 22مارچ کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں جوہماری پہلی کامیابی ہے تاہم یوسف رضا گیلانی کےکامیابی کے نوٹیفیکیشن کے حوالے سے درخواست مسترد ہوئی ہے مگرہمارے پاس جو اہم فورم ہیں اب ان کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ہماری درخواست ہے کہ یوسف رضا گیلانی ووٹ چوری کرکے سینیٹر بنے ہیں جو الیکشن کمیشن کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

گیلانی کو بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار دستبردارہونا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے آپشن کو بھی دیکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کو ہم نے ڈسکہ کے فیصلے کے تناظر میں بھی دیکھنا ہے۔ملیکہ بخاری نے کہاکہ ہم قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں اوریوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن رکوانے اور ان کو نااہل کرانے کے لئے ہم ہر فورم استعمال کریں گے ، یہ استدعا تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی تھی کہ ووٹ چور کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا جائے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us