پاکستانیوں کے لیے انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔43افرادجاں بحق


اسلام آباد(نیوزڈہیسک)موذی وباء کورونا وائرس نے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید43 افراد کی زندگیاں نگل لیں جبکہ ایک ہزار 786 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار324 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار216 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار699 ہے۔ 5 لاکھ 63

ہزار823افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار629 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار442، خیبر پختونخوا 2 ہزار122، اسلام آباد میں 512، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 314 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار229، خیبر پختونخوا 74 ہزار 433، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار150، پنجاب میں ایک لاکھ 79 ہزار654، بلوچستان 19 ہزار141، آزاد کشمیر 10 ہزار673 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے

پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us