آج کہاں کہاں بادل برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،بڑی پیش گوئی کردی گئی


لاہور(نیو زڈیسک) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج رات پشاور، ایبٹ آباد، چارسدہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں میانوالی، بھکر، سرگودھا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us