چکن اتنا مہنگا ہو گیا کہ گاہک پولٹری شاپس کا راستہ بھی بھول گئے دوکاندار بھی ہاتھوں پرہاتھ دھرے بیٹھ گئے


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مرغی کی بڑھتی قیمتوں نے جہاں گاہکوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے وہیں سیل گر جانے پر مرغی فروش بھی ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔کراچی میں کمشنرکی لسٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 214روپے کلو درج ہے جبکہ دکانوں پر زندہ مرغی 360سے 380روپے کلو فروخت کی جارہی ہے ،بعض علاقوں میں مرغی کا گوشت

بھی 500 روپے کلو فروخت کیا جارہاہے ۔ شہریوں نے حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی طرح دوکانداروں کا بھی کہنا ہے کہ مرغی کی سستے داموں سپلائی کو یقینی بنایاجائے تاکہ ان کا کاروبار چل سکے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us