حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا اہم شخصیت اچانک اپنے عہدے سے مستعفی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ساجد احمد بھٹی نے پارلیمانی سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا عہدہ چھوڑدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے ساجد احمد بھٹی نےاستعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔ساجد احمد بھٹی پی پی67 منڈی بہاءالدین

سےمسلم لیگ ق کےرکن پنجاب اسمبلی ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق)حکومتی اتحادی جماعت ہے۔ جس نے مرکزی اور پنجاب میں حکومت سے اتحاد قائم کر رکھا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us