براڈ شیٹ کمیشن کی سربراہی، جسٹس (ر)عظمت سعید کتنی تنخواہ لیں گے ناقابل یقین خبر آگئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس ریٹائرڈعظمت سعید نے بطور سربراہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن تنخواہ لینے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید نے براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کےسربراہ کی حیثیت سے تنخواہ و مراعات لینے سے انکار کیا ہے۔رائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر)عظمت سعیدکی جانب سے تنخواہ و مراعات نہ لینے

کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ہی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو تنخواہ اور مراعات کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت براڈ شیٹ انکوائری کمیشن 29 جنوری کوبنایا گیا تھا۔کمیشن نے براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین سمیت براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرنی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us