سہاناخان نائٹ پارٹی میں ایساڈریس پہن کرآگئیں کہ ہرطرف ہنگامہ برپاہوگیا


ممبئی (ویب ڈیسک )سہانا خان (Suhana Khan) نے حال ہی میں اپنی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ، جس میں وہ اپنی گرل گینگ کے ساتھ نائٹ پارٹی کرتی نظر آرہی ہیں۔اسٹار کڈس اکثر سرخیوں میں بنے رہتے ہیں ۔ وہ کسی سلیبریٹی سے کم موضوع بحث نہیں رہتے ہیں ۔ بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا نام بھی

Advertisement

ان میں سے ایک ہے ۔ بالی ووڈ میں ڈیبیو کب ہوگا ، یہ کوئی نہیں جانتا ، لیکن سہانا خان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصویروں اور ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ سہانا ان دنوں اپنی تعلیم کیلئے نیویارک میں ہیں ، لیکن اپنے دوستوں کے ساتھ وہ اکثر موج مستی اور پارٹی کرتی رہتی ہیں۔سہانا نے حال ہی میں اپنی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ، جس میں وہ اپنی گرل گینگ کے ساتھ نائٹ پارٹی کرتی نظر آرہی ہیں ۔ سہانا نے یہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔بتادیں

کہ حال ہی میں سہانا نے انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی ہے، جس میں سہانا اپنی ایک دوست کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔ سہانا اس تصویر میں کیمی ٹاپ اور بلیک کلر کی لانگ لیدر کوٹ میں کافی اسٹائلش نظر آرہی ہیں ۔ سہانا کی نیویارک کی دوست بھی ان کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us