بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ


اسلام آباد(نیوزدیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو جتنا جلد ہو سکے صوبہ بنایا جائے اس میں تاخیر نہ کی جائے،بھارت گلگت بلتستان کیخلاف بھی سازشیں کررہاہے جبکہ چین جی بی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سےگفتگوکرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں صوبہ بنانے سے متعلق قرارداد کی متفقہ منظوری ایک بڑی پیشرفت ہے اس حوالے سے پاکستان کو جلد ازجلد جی بی

کو صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ بھارت جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیخلاف سازشوں میںمصروف ہے ہمیں بھارتی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ چین بھی گلگت بلتستان کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ہمیں بھارت نہیں بلکہ پاکستان کے مفادات کی طرف دیکھنا ہو گا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا مسئلہ انشا اللہ آسانی سے حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو بھی گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے پر ہماری حکومت کا ساتھ دے گی کیونکہ اسے بھی اس چیز کا احساس ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us