میں عہدے سے مستعفی ہوجائوں گااگر۔۔۔اسپیکرقومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بڑاچیلنج دیدیا


اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد دوران وہ ایک بھی بوگس ووٹ ثابت کردے تو عہدے سےمستعفی ہوجائوں گا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہونیوالے واقعات افسوسناک ہیں جن کی تحقیقات کے لئے حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی بنا ئی گئی ہے جو

واقعات کی تحقیقات کرکے رپورٹ جلد پیش کرے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کےاعتماد کے ووٹ کے دوران کوئی دونمبری نہیں ہوئی یہ محض الزامات ہیں جو میڈیا پر سامنے آرہے ہیں اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو بتائیں کہ کونسا امیدوار غائب تھا ؟ یا کوئی بوگس ووٹ ڈالاگیاہو۔انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ اگر وہ ایک بھی بوگس ووٹ ثابت کردے تو عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ جیت کسی بھی ہو کامیابی جمہوریت کی ہونی چاہیے ،جمہویرت کے لئے آزاد میڈیا بنیادی شرط ہے اور ہم میڈیا کی آزادی ہر صورت یقینی بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادستی ادارہ بنانا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us