شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی


اسلام آباد(ویب ڈیسک )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے پیش نظر اسکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات

،ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی کے بارے میں غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔این سی او سی میں ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا گیا اور فورم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی آج 9 مارچ کے اجلاس میں اسکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سینماؤں، شادی

ہالوں میں تقریبات اور ریسٹورینٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور شروع کردیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں نظرثانی کی جائے گی۔واضح رہےکہ سینما گھروں، ہالز کے اندر شادی کی تقریبات اور ریسٹورینٹس کو کھولے جانے کے 15 مارچ سے امکانات تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us