آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا،فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے بڑااقدام اٹھالیاگیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک ) (ن) لیگ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔مسلم لیگ (ن) کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نہ الیکشن کمیشن اور نہ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کہہ چکی ہے کہ فیصل واوڈا کا حلف نامہ جھوٹا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ فیصل

واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے اور ان کی نااہلی کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us