وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار


لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ، پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ

جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقوع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سارا زور این آر او کیلئے لگا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا کوئی مقصد ہے نہ کوئی سمت، پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، پاکستانی عوام کو یہ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا، عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us