ووٹ کے بدلے 8کروڑروپے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ایم پی اے بارے حکم جاری کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ ووٹ کےلئے 8کروڑ روپے کی پیشکش کا دعویٰ کرنے والے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے مردان سے تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے

بدلے پسیوں کی آفر کے ثبوت مانگ لیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کو ثبوت الیکشن کمیشن کی ویجیلنس کمیٹی کوپیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ان کو 8 کروڑ روپے کی آفر کی گئی، الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں، میر ے پاس بیرون ملک کے نمبر سے واٹس اپ میسجز کا ریکارڈ موجود ہے جو میں الیکشن کمیشن کو فراہم کروں گا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us