پی ڈی ایم میں شامل کون سی جماعت چئیرمین سینیٹ کاووٹ حکومت کو دے گی آج کی بڑی خبر آگئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے چئیرمین سینیٹ کےلئے اے این پی سے تعاون مانگ لیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں حکومتی وفد نے اے این پی کی قیادت سے ملاقات کی۔اس موقع بھی حکومتی امیدوار صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔ اے این پی نے وفد کو بتایا کہ چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے

گی اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدرہوتی نے وفد کو بتایا کہ ولی باغ پختون قومی تحریک کا مرکز ہے، سیاسی معاملات کو سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی حل کرنا ملک و قوم کی مفاد میں ہے، اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ ہے، آپ کی آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اے این پی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں،آپ کی درخواست پر بھی پارٹی میں مشاورت کریں گے۔واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بیک وقت اپوزیشن اتحاد اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ ہے۔ حالیہ سینیٹ انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان سے بھی ایک سینیٹ کی نشست حاصل کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us