ووٹ یوسف رضا گیلانی کو دیں گے یا نہیں چودھری برادران نےبلاول سے ملاقات کے بعد اعلان کردیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری برادران نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی کی چئیرمین سینیٹ کےلئے حمایت سے معذرت کرلی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیلئے

حمایت بھی مانگی۔ملاقات میں چوہدری برادران نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی ہے۔ اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھرآئے، ان کی عزت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہیں، حکومت کو پہلےہی یقین دہانی کرواچکےہیں، ہماراشیوہ نہیں کہ کسی سے ایساوعدہ کریں جوہمارے اصولوں کے خلاف ہو۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us