کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہو گیا ہے۔لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایس اور گلستان جوہر بلاک 13 میں صبح صبح بجلی جانےسےشہریوں کی نیندیں خراب ہوگئیں۔ڈی ایچ اے فیز 8 میں رات ڈھائی بجے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، صارفین کا کہنا ہےکہ ہفتے بھر مرمت کے نام پر بجلی بند کی
جاتی ہے ۔ترجمان کےالیکٹرک کاکہنا ہےکہ تکنیکی وجوہات پرکچھ جگہوں پربجلی کی فراہمی متاثرہوسکتی ہے، بجلی چوری والے علاقوں سے فالٹس کی شکایات آتی ہیں ، فالٹس کی بروقت درستگی کے لیے ٹیمز 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہیں۔