ہمیں دو تھپڑ لگے تو ہم دس تھپڑ ماریں گے مریم نوازنے مخالفین کو دو ٹوک لفظوںمیں بتا دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز کہتی ہیں کہ لیگی قیادت سے اپنائے گئے رویے کو لے کر ان کی پارٹی میںشدیدغم و غصہ ہے۔ انھوںنے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے مصداق میں اعلان کیا کہ اگر آپ ہمیں دو تھپڑ ماریں گے تو ہم آپ

کو دس تھپڑ ماریں گے۔مسلم لیگ ن کے چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس کے بعد مریم نواز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں لانگ مارچ، ڈسکہ کے ضمنی الیکشن، کراچی میں خالی ہونے والی این اے 249 کی نشست کے امیدوار پر بات ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت پوری پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے 249 کراچی سے مفتاح اسماعیل ن لیگ کے امیدوار ہوں گے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us