پاکستان کا تیز رفتار ترین گھوڑا کون ساہے ریس میں اس گھوڑے نے کتنا انعام جیت لیا،اہم خبر


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہونے والی سب سے بڑی ریس پاکستان ڈربی کا کانٹے دار مقابلہ لاہور ریس کلب میںہوا ۔یہ مقابلہ خواجہ عاطف کے گھوڑے ساحل نے جیت لیا ہے۔2400 میٹر کی دوڑ میں 9 گھوڑے اور گھوڑیاں شامل تھیں لیکن فیورٹ گھوڑے ساحل نے میدان مار لیا ۔خواجہ عاطف کے گھوڑےساحل نے ریکارڈ وقت میں کامیابی حاصل کی جب کہ ’گورنر‘ کا دوسرا اور ’بگ موو‘ کا تیسرا نمبر رہا ۔

فاتح مالک نے جیت کی خوشی میں نوٹوں اور پھولوں کی بارش کر دی ،اسٹیورڈ لاہور ریس کلب فخر امام نے انعامات تقسیم کیے، فاتح کو 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us