شاہ رخ خان کو پاکستانی ٹرین میں سفرکرتے دیکھ لیا گیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کو شاہ رخ خان کسی پاکستانی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دکھائی دے دیں تو یقینی طورپر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا سوشل میڈیا پر بھی ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان کو ٹرین سے باہر جھانکتے ہوئے اوردل والے دلہنیا لے جائیں گے میں شاہ رخ کے کردار کی طرح آگے ہاتھ بڑھاتے ہوئے

Advertisement

دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان بالکل فلم کے کلائمیکس کی طرح انداز اپناتا ہوئے ہاتھ آگے بڑھا رہا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ پر فلم کا میوزک چل رہا ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والا مقام اور ٹرین پاکستان کے ہی کسی شہر کے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں۔اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے اور طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us