چینی ، گھی ، آٹا ، چاول ، مشروبات سب کچھ بے حد سستا حکومت کا ایسا اقدام کہ عوام کی خوشی کی انتہانہ رہی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے مہنگائی کے پسے عوام کو ریلیف کی فراہمی کےلئے قابل تعریف اقدام کرتے ہوئے رمضان ریلیف پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت نے 6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج تیار کرلیا ، وزارت

صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز پر6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز دی گئی ہے ، اس ضمن میں چینی 68 روپے کلو ، گھی 200 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مجموعی طور پر رمضان پیکج کے تحت 19 اشیائےضروریہ پر10 سے 50 روپےتک سبسڈی تجویزکی گئی ہے ، جس کے تحت چائے کی پتی پر 50 اور دودھ پر 20 روپے جب کہ باسمتی اورسیلا چاول پر 10 روپے اور ٹوٹا چاول پر12 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔بتایا گیا ہے کہ 1500 ملی لٹرمشروبات کی بوتل پر 25 روپے اور800 ملی لٹر بوتل پر20 روپے سبسڈی تجویزکردی گئی ، خوردنی تیل پر 20 اور دال چنا پر 15 روپے فی

کلو سبسڈی کی تجویز ہے جب کہ دال ماش اور دال مونگ پر 10,10 روپے فی کلو ، دال مسور پر 30 روپے ، دال چنا پر 25 اور بیسن پر 20 روپے فی کلوسبسڈی دیے جانے کا امکان ہے ، اس ضمن میں وزارت صنعت و پیداوار نے سمری تیار کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us