پوری امت مسلمہ کیلئے پریشان کن خبر۔۔ خواتین کے حجاب پر پابندی عائد


سوئٹزرلینڈ (نیوز ڈیسک)سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی کے ریفرنڈم میں ابتدائی نتائج کے مطابق سوئس عوام کی اکثریت نے پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے 26 کینٹونز میں سے 22 کینٹونز سے آنے والے نتائج کے مطابق 54 فیصد لوگوں نے نقاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔ریفرنڈم کا حتمی نتیجہ کچھ

گھنٹوں میں متوقع ہے، جس کے بعد سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات حجاب کرنے اور برقعہ پہننے پر پابندی ہوگی۔خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ کی حکومت حجاب پر پابندی کے حق میں نہیں تاہم دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر یہ ریفرنڈم کرایا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی 86 لاکھ آبادی میں سے صرف 5 فیصد مسلمان ہیں جن کی اکثریت کا تعلق ترکی، بوسنیا اور کوسوو سے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں کوئی خاتون برقعہ نہیں پہنتی جب کہ صرف 3 خواتین ایسی ہیں جو نقاب کرتی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us