سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ۔۔۔ اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے تازہ ترین پیش گوئی کردی


لاہور(نیو زڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈتک رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصدریکارڈ کیا گیا، مغربی ہواؤں سےدرجہ حرارت میں معمولی کمی ہوئی۔ وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج صبح

ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔زیارت 5 ، قلات7 ، سبی 14 ، نوکنڈی 16 جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us