سانگلہ ہل(نیوزڈیسک)سانگلہ ہل میں دو بہنوں کو مبینہ طور پر گلا دبا کرق ت ل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ سانگلہ ہل کے نواحی گائوں رڑیانہ میں پیش آیا، ق ت ل کی جانے والی لڑکیوں میں 17سال کی سجل اور 16سال کی حباب شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ دونوں کو گلا دبا کرق ت ل کیا گیا تاہم
لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دی ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد کارروائی کا آغاز کریں گے۔