کراچی ایکسپریس کوخوفناک حادثہ،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے


سکھر (نیوزدیسک) کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین مسافروں کو کراچی سے لاہور لے جارہی تھی کہ اچانک ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایکسپریس کو خوفناک حادثے کے باعث 40 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ خاتون دم توڑ گئیں۔آئی جی ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ

Advertisement

بوگیوں سے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے، 13 شدید زخمیوں کو سول اسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔آئی جی ریلوے عارف نواز نے کہا ہے کہ حادثہ رات 1 بجے کے قریب پیش آیا تھا، وزیر ریلوے براہ راست ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے تھے، تھوڑی دیر میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔عارف نواز کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کےلیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی جائے گی، انکوائری کے بعد بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کی وجوہات سامنے آئیں گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الٹی تھیں، پانچ بوگیاں قریب واقع تالاب میں اور چار ٹریک پر الیٹیں۔ریلوے حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 731 میٹر تک پٹڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بوگیوں کے مسافروں کو روہڑی پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں محفوظ رہنے والی 8 بوگیوں کو لیکر ٹرین منزل کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔مرنے والی خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے، ریلوے حکام نے مسافروں سے متعلق معلومات کےلیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کردئیے۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیلپ لائن نمبر 99213528-021 پر رابطہ کیا جائے اور سکھر میں9310087-071 اور لاہور میں 99201692-042 ان نمبرز پر رابطہ کیا جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us