اناللہ واناالیہ راجعون:پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران 39 افراد جاں بحق


اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے نہ تھم سکے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار 780 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 90

ہزار 508 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 352 ہیں۔ 5 لاکھ 58 ہزا 210 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 552 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 424، خیبر پختونخوا 2 ہزار 109، اسلام آباد میں 508، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 201 اور آزاد کشمیر میں 309 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں…



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us