ہم اسلام آباد میں ایک دن احتجاج کیلئے نہیں آ رہے بلکہ وہاں بیٹھ کر ۔۔۔ عمران خان نئی مشکل میںپھنس گئے ،بڑا سیاسی تہلکہ، پی ڈی ایم نے حتمی اعلان کردیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اعلان کردہ لانگ مارچ سے متعلق مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں 17 سینئر رہنما شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں 26 مارچ کے لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔اجلاس میں وزیر اعظم کے خلاف

عدم اعتماد کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ پی ڈی ایم کی جانب سے تجاویز پر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک دن کے احتجاج کے لیے نہیں آ رہے بلکہ وہاں بیٹھ کر سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us