پی ٹی آئی اہلکاروں کی مریم ورنگزیب سے بدتمیزی ۔۔۔ کارروائی کا فیصلہ ،شیخ رشید احمد نے ایسی بات کہہ دی جان کرآپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے


اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی سے متعلق شکایت کی گئی تو وہ کارروائی کریں گے۔شیخ رشید احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس کی مذمت کرتا ہوں، اگر درخواست دی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل

جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر حملے کی مذمت کرنی چاہیے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بولے کہ احسن اقبال پر جوتا پھینکنا درست عمل نہیں لیکن ن لیگ والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان لینے کیا گئے تھے؟شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ والوں نے پہلے پی ٹی آئی کارکنوں کو دھکے دیے اور پھر بعد میں یہ سب کچھ ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز (ن) لیگ کے رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی

کارکنان نے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی تھی اور اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مریم اورنگزیب کو دھکے دیے گئے جب کہ احسن اقبال کے سر پر جوتا بھی پھینکا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us