تحریک اعتماد کے روز صبح تک ہمارے کتنے بندے کم تھے؟ شور شرابا پڑا ہوا تھا‘شیخ رشیداحمد نے بالآخر بڑے راز سے پڑدہ اُٹھا دیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک اعتماد کے روز صبح تک ہمارے 3 بندے کم تھے، ہر طرف شور شرابا پڑا ہوا تھا۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ صادق سنجرانی حکومت اور ریاست دونوں کے امیدوار ہیں، انہوں نے صادق سنجرانی کے دوبارہ چیئرمین سینیٹ بننے کی بھی پیش گوئی کر دی۔وزیراعظم کے الیکشن

کمیشن پر برہمی کا اظہار کرنے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو الیکشن کمیشن پر زیادہ نزلہ نہیں گرانا چاہیے تھا، مگر چیف الیکشن کمشنر نے بھی سخت بیان دیا۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ اس کے بعد وہ گئے اور انھوں نے کوشش کی کہ اس معاملے پر پانی ڈالا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق لوٹوں کو نکالنے کا ابھی موسم نہیں، 20 بندے نکال دیں تو حکومت نہیں چلے گی۔دوران گفتگو شیخ رشید نے سیاسی افہام و تفہیم کی بھی حمایت کی اور کہا کہ وہ ڈائیلاگ کے حامی ہیں اور اپوزیشن کے ساتھ نیب کیسز اور منی لانڈرنگ کے سوا تمام معاملات پر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us