جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی مقبول،مداحوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی


اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انسٹاگرام پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔کامیابی کے اس موقع پر جنت مرزا نے اپنے

فالوورز کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔جنت مزرا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں کچھ غبارے ہیں جبکہ وہ اپنے دو ملین فالوورز کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے بغیر کچھ نہیں ہوں کیونکہ میرے مداح میری طاقت ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اس طرح سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ جنت

مرزا نے مزید لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتی ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہےجنت مرزا کے بعد دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us