نامورکرکٹر نے اپنی شادی کے لیے چھٹی لے لی


نئی دہلی(ویب ڈیسک) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند جسپریت بمراہ (Jasprit Bumrah) نے اپنی شادی کیلئے چھٹی لی ہے ، لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آخر ان کی ہونے والی دلہن کون ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹیم انڈیا کے اسٹار گیند باز جسپریت بمراہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو جسپریت بمراہ نے شادی کیلئے ہی ٹیم

Advertisement

انڈیا سے چھٹی لی ہے ۔ خبریں یہ بھی ہیں وہ گوا میں شادی کرنے والے ہیں ۔ حالانکہ اب تک پتہ نہیں ہے کہ وہ شادی کس لڑکی سے کرنے والے ہیں ۔ بمراہ کی دلہن کون بنیں گی ؟ اس کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی قیاس آرائی کی جارہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ بمراہ ساوتھ کی اداکارہ انوپما پرمیشورن سے شادی کرنے والے ہیں ۔ لیکن اب ایک اسپورٹس اینکر کو ان کی ہونے والی دلہن بتایا جارہا ہے۔یہ اسپورٹس اینکر کوئی اور نہیں بلکہ سنجنا گنیشن ہیں جو کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 سے لے کر انڈین پریمیئر لیگ تک

ہوسٹ کرچکی ہیں ۔ سنجنا کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی اینکر بھی رہ چکی ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us